وہ سید جس نے سادات کی سب سے پہلی حکومت قائم کی!
سید ادریس بن عبداللہ الکامل الحسنی، جنہیں تاریخ میں سید ادریس اول کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔
آپ کی ولادت 127 ہجری / 743-745 عیسوی میں حجاز (مدینہ منورہ / مکہ مکرمہ) میں ہوئی۔ یہ وہی زمانہ تھا جب امام جعفر صادقؑ کا دور تھا (83ھ – 148ھ)، یعنی آپ کی پیدائش صادقِ آلِ محمدؑ کے عہد میں ہوئی۔
آپ کا نسب ہے سید ادریس بن سید عبداللہ الکامل بن حسن مثنیٰ بن امام حسن مجتبیٰ بن سیدنا علی المرتضیٰ و سیدہ فاطمۃ الزہراء بنت رسول اللہ ﷺ۔
فخ کے معرکے کے بعد آپ حجاز سے ہجرت کر کے مراکش تشریف لے گئے۔ وہاں قبیلہ اوربہ نے آپ کو اپنا امام مانا اور 788ء میں ادریسی ریاست کی بنیاد رکھی، جو سادات کی پہلی خودمختار اسلامی حکومت تھی اور تقریباً 186 سال (788ء تا 974ء) قائم رہی۔ آپ کے فرزند سید ادریس ثانی نے فاس شہر کو دارالحکومت بنایا۔
آپ کی وفات 791ء میں ہوئی اور آپ کا مزار آج مولائے ادریس زرهون، مراکش میں ہے۔
آج آپ کی اولاد ادریسی، حسنی، عَلَمی اور جوطی سادات کے نام سے جانی جاتی ہے اور آج بھی مغرب یعنی مراکش اور سپین (اندلس) میں بکثرت آباد ہے، خاص طور پر فاس، شفشاون، وزان اور مولائے ادریس زرهون میں۔
یہ نسب اور تاریخ آج بھی دیوانِ ادارسہ کے آٹھ فرقوں میں محفوظ ہے جس میں الجوطیون اور العلمیون باقاعدہ فرقوں کے طور پر درج ہیں۔
کیا آپ کو یہ تاریخ پہلے معلوم تھی؟