ٹیگ کے محفوظات: ہلاکت

کفارہ، بلندی درجات، نجات اور ہلاکت کے تین تین اعمال

حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( ثَلَاثٌ کَفَّارَاتٌ ، وَثَلَاثٌ دَرَجَاتٌ ، وَثَلَاثٌ مُنْجِیَاتٌ ، وَثَلَاثٌ مُہْلِکَاتٌ ))
“تین چیزیں گناہوں کا کفارہ ہیں، تین چیزیں درجات میں بلندی کا ذریعہ ہیں، تین چیزیں نجات دینے والی ہیں اور تین چیزیں ہلاکت کا سبب بنتی ہیں۔”

پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی وضاحت فرمائی:

❶ الکفّارات

(( فَأَمَّا الْکَفَّارَاتُ : فَإِسْبَاغُ الْوُضُوْءِ فِی السَّبَرَاتِ ، وَانْتِظَارُ الصَّلَاۃِ بَعْدَ الصَّلَاۃِ ، وَنَقْلُ الْأَقْدَامِ إِلَی الْجَمَاعَاتِ ))
“گناہوں کا کفارہ بننے والے امور یہ ہیں:
➊ شدید سردی میں مکمل وضو کرنا
➋ ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا
➌ جماعت کے ساتھ نماز کے لیے قدم اٹھانا”

❷ الدرجات

(( وَأَمَّا الدَّرَجَاتُ فَإِطْعَامُ الطَّعَامِ ، وَإِفْشَاءُ السَّلَامِ ، وَالصَّلَاۃُ بِاللَّیْلِ وَالنَّاسُ نِیَامٌ ))
“اور درجات بلند کرنے والے اعمال یہ ہیں:
➊ کھانا کھلانا
➋ سلام کو عام کرنا
➌ رات کے وقت نماز پڑھنا جبکہ لوگ سو رہے ہوں”

❸ المنجیات

(( وَأَمَّا الْمُنْجِیَاتُ فَالْعَدْلُ فِی الْغَضَبِ وَالرِّضَا، وَالْقَصْدُ فِی الْفَقْرِ وَالْغِنَی، وَخَشْیَۃُ اللّٰہِ فِی السِّرِّ وَالْعَلَانِیَۃِ ))
“نجات دینے والے اعمال یہ ہیں:
➊ غصے اور رضامندی دونوں حالتوں میں عدل کرنا
➋ فقر اور غنا دونوں حالتوں میں میانہ روی اختیار کرنا
➌ خلوت و جلوت ہر حال میں اللہ سے ڈرنا”

❹ المہلکات

(( وَأَمَّا الْمُہْلِکَاتُ فَشُحٌّ مُطَاعٌ ، وَہَوًی مُتَّبَعٌ ، وَإِعْجَابُ الْمَرْءِ بِنَفْسِہ ))
“اور ہلاکت کا سبب بننے والے اعمال یہ ہیں:
➊ وہ لالچ جس کی اطاعت کی جائے
➋ وہ خواہش جس کی پیروی کی جائے
➌ انسان کا اپنی ذات پر فریفتہ ہونا (خود پسندی)”

رواہ البزار، وقال الألبانی فی صحیح الترغیب والترہیب: 453 حسن لغیرہ