زمرہ جات کے محفوظات: حل المشکلات

اس زمرہ میں مختلف مسکلات کے حل کے وطائف تجویز کیے جاتے ہیں

کفارہ، بلندی درجات، نجات اور ہلاکت کے تین تین اعمال

حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( ثَلَاثٌ کَفَّارَاتٌ ، وَثَلَاثٌ دَرَجَاتٌ ، وَثَلَاثٌ مُنْجِیَاتٌ ، وَثَلَاثٌ مُہْلِکَاتٌ ))
“تین چیزیں گناہوں کا کفارہ ہیں، تین چیزیں درجات میں بلندی کا ذریعہ ہیں، تین چیزیں نجات دینے والی ہیں اور تین چیزیں ہلاکت کا سبب بنتی ہیں۔”

پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی وضاحت فرمائی:

❶ الکفّارات

(( فَأَمَّا الْکَفَّارَاتُ : فَإِسْبَاغُ الْوُضُوْءِ فِی السَّبَرَاتِ ، وَانْتِظَارُ الصَّلَاۃِ بَعْدَ الصَّلَاۃِ ، وَنَقْلُ الْأَقْدَامِ إِلَی الْجَمَاعَاتِ ))
“گناہوں کا کفارہ بننے والے امور یہ ہیں:
➊ شدید سردی میں مکمل وضو کرنا
➋ ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا
➌ جماعت کے ساتھ نماز کے لیے قدم اٹھانا”

❷ الدرجات

(( وَأَمَّا الدَّرَجَاتُ فَإِطْعَامُ الطَّعَامِ ، وَإِفْشَاءُ السَّلَامِ ، وَالصَّلَاۃُ بِاللَّیْلِ وَالنَّاسُ نِیَامٌ ))
“اور درجات بلند کرنے والے اعمال یہ ہیں:
➊ کھانا کھلانا
➋ سلام کو عام کرنا
➌ رات کے وقت نماز پڑھنا جبکہ لوگ سو رہے ہوں”

❸ المنجیات

(( وَأَمَّا الْمُنْجِیَاتُ فَالْعَدْلُ فِی الْغَضَبِ وَالرِّضَا، وَالْقَصْدُ فِی الْفَقْرِ وَالْغِنَی، وَخَشْیَۃُ اللّٰہِ فِی السِّرِّ وَالْعَلَانِیَۃِ ))
“نجات دینے والے اعمال یہ ہیں:
➊ غصے اور رضامندی دونوں حالتوں میں عدل کرنا
➋ فقر اور غنا دونوں حالتوں میں میانہ روی اختیار کرنا
➌ خلوت و جلوت ہر حال میں اللہ سے ڈرنا”

❹ المہلکات

(( وَأَمَّا الْمُہْلِکَاتُ فَشُحٌّ مُطَاعٌ ، وَہَوًی مُتَّبَعٌ ، وَإِعْجَابُ الْمَرْءِ بِنَفْسِہ ))
“اور ہلاکت کا سبب بننے والے اعمال یہ ہیں:
➊ وہ لالچ جس کی اطاعت کی جائے
➋ وہ خواہش جس کی پیروی کی جائے
➌ انسان کا اپنی ذات پر فریفتہ ہونا (خود پسندی)”

رواہ البزار، وقال الألبانی فی صحیح الترغیب والترہیب: 453 حسن لغیرہ

نظر بد کا روحانی علاج/ چشم بد دور

تین مرتبہ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط

پڑھ کر سات مرتبہ یہ دعا:

اَللّٰهُمَّ اَذْهِبْ حَرَّهَا وَبَرْدَهَا وَوَصَبَهَا

پڑھ کرجس کو نظر ہو اس پر دَم کیجئے، اِنْ شَآءَ اللہُ الکریم نظر اُتر جائے گی۔

گم شدہ چیز پانے کے لیے وظیفہ

  •  تنہائی میں دو رکعات صلاۃ الحاجت کی نیت سے پڑھیں
  • بعد ازاں سات مرتبہ درود شریف  پڑھیں
  • پھر سورۃ لقمان کی یہ آیت ۱۱۹ مرتبہ پڑھیں

﴿ يابُنَيَّ إِنَّهَآ إِن تَكُ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْدَلٍ فَتَكُنْ فِي صَخْرَةٍ أَوْ فِي السَّمَاوَاتِ أَوْ فِي الأَرْضِ يَأْتِ بِهَا اللَّهُ إِنَّ اللَّهَ لَطِيفٌ خَبِيرٌ﴾

ترجمہ: یٹا اگر کوئی عمل رائی کے دانہ کے برابر ہو پھر وہ کسی پتھر کے اندر ہو یا وہ آسمان کے اندر ہو یا زمین کے اندر ہو تب بھی اللہ اس کو حاضر کر دے گا، بے شک اللہ بڑا باریک بین باخبر ہے۔

  • پھر ( یا حفیظ )  119 مرتبہ
  • اُس کے بعد  درود شریف سات مرتبہ پڑھ کر
  • دعا کریں، ان شاء اللہ آپ کی گم شدہ چیز  جلد مل جائے گی۔

رزق میں اضافہ کے لیے

فجر کی نماز ۔۔۔ سنت اور فرض کے درمیان
  • ۳۳ بار۔ ”سبحان اللہ وبحمدہ“
  • ۳۳ بار۔ ”سبحان اللہ العظیم“
  • ۳۴ بار۔”استغفراللہ“
  • اور ایک سو بار۔”یارزاق“
پڑھنے سے اللہ  کریم رزق میں اضافہ اور کشادگی عطا فرماتے ہیں۔ یہ عمل روزانہ کی بنیاد پر کرنے کی کوشش کریں نیت اللہ کی خوشنودی اور رضا مندی کی ہو۔ اللہ پر کامل ایمان اور بھروسہ ہونا چاہیئے اللہ کریم ہم سب کو اپنی رحمتوں اور برکتوں سے نوازے۔ آمین