سید محمود الحق کوثر رحمة اللہ علیہ
بہت اچھے موسیقار تھے ۔ ہارمونیم اور گائگی میں پنڈت امر ناتھ ٹھاکر اور پنڈت امبا پرشاد کے شاگرد تھے بہت اعلی ہارمونسٹ ، ستار نواز، طبہ نواز اور کلاسیکی گائک تھے ۔ ہمارے بابا جی حضور ناڑوی رحمة اللہ علیہ کی محافل سماع کی رونق ہوا کرتے تھے ان کے ساتھ حافظ محمد مسکین مرحوم طبلہ پر سنگت کرتے تھے۔ سماع کے دوران کی کیفیات اکثر میں نے حافظ محمد مسکین کی زبانی سنیںــــ ان کا یادگار کلام اور ان کا ہارمونیم اب میرے پاس ہے جو ان کی یاد تازہ کرتا رہتا ہے۔
محمودالحق کوثر اردو اور فارسی میں شعر بھی کہتے تھےـ عالب کی مشہور غزل ”جام جم سے تو مرا جام سفال اچھا ہے“ پر انہوں نے بھی ایک خوب صورت غزل کہہ رکھی تھی اس غزل کا ایک شعر تمہاری ” باوا، چاند اور چائے“ کی کہانی میں فٹ ہوتا ہے۔
چاند کو گھٹتے ہی دیکھا ہے مکمل ہو کر
نا مکمل ہی رہے جو، وہ کمال اچھا ہے
