شیخ ابو بکرعبد العزیزشیخ عبدالقادر جیلانی کے فرزندِ ارجمند ہیں۔ آپ 532ھ بمطابق 1137ء بغداد میں پیدا ہوئے۔آپ کی تعلیم و تربیت اپنے والد ماجد سیدنا غوث الاعظمؒ کے ہی مبارک ہاتھوں میں ہوئی۔ اپنے والد گرامی سے فقہ و حدیث کی تکمیلِ کی۔آپ بلند پایہ مفتی اور واعظ تھے اپنے والد کے مدرسہ میں درس دیتے رہے۔
قبلہ اول فلسطین کی آزادی میں شہنشاہ بغدادؒ کا ناقابل فراموش کردار:
حضور غوث الاعظم (قدس اللہ سرّہٗ) کے صاحبزادوں بالخصوص آپ (قدس اللہ سرّہٗ ) کے لختِ جگر شیخ عبد العزیز بن عبد القادر ؒ سمیت آپؒ کے مدرسہ باب القادریہ کے ہزاروں طلباء نے صلیبی جنگوں میں سُلطان صلاح الدین ایّوبی ؒ کی معاونت کی اُن میں سینکڑوں نے جام ِ شہادت نوش فرمایا-سلطان صلاح الدین ایوبی عراق کے معروف کُرد قبیلہ سے تھے اور حضور غوث الاعظم (قدس اللہ سرّہٗ ) کے مریدین میں سے تھے-
مرآۃ العارفین انٹرنیشنل، ماہنامہ (لاھور، العارفین پبلیکیشنز، جنوری،2016ء)،ص:9-10
ان کے وصال کے بعد جبال چلے گئے۔ وہیں آپ کی وفات ہوئی۔ آپ کی وفات کے بعد آپ کے فرزند سید جمال الدین محمد الھتاک نے سلسلہ قادریہ کے بہت سے اہم امور سر انجام دیے۔
تذکرہ مشائخ قادریہ ،محمد دین کلیم، صفحہ110 مکتبہ نبویہ لاہور